20 اکتوبر، 2016، 10:36 AM

یونیسکو کی مشرقی بیت المقدس کے حوالے سے قرارداد پر اسرائیلی کی برہمی

یونیسکو کی مشرقی بیت المقدس کے حوالے سے قرارداد پر اسرائیلی کی برہمی

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کا مشرقی بیت المقدس کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے پر غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کا مشرقی بیت المقدس کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے پر غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔  اسرائیل اِسی طرح کی دیگر مجوزہ قراردادوں کے تناظر میں پہلے ہی یونیسکو کے ساتھ اپنا تعاون ختم کر چکا ہے۔ تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں حتمی طور پر اس بات کا تعین کردیا ہے کہ بیت المقدس کے قدیم شہر بالخصوص مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ یونیسکو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ادارے کی اعلٰی کونسل نے اس قرارداد کو بغیر کسی ترمیم کے ہی تسلیم کر لیا ہے۔ان قراردادوں میں مسلمانوں کی دو مقدس مقامات تک رسائی محدود کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کو ایک ’ غاصب اور قابض طاقت‘ قرار دیا ہے۔

News ID 1867712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha